گجرات دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ ایف جی آر ایف(FGRF)اور لبرٹی گجرات کی مشترکہ کاوشوں سے گجرات جی ٹی روڈ گرین بیلٹ پر شجرکاری کی گئی جی ٹی روڈ کے اطراف پر ایک ہزار کے قریب پودے لگائے گئے
شجرکاری مہم میں دعوت اسلامی سٹی کے نگران محمد عمر مدنی،دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ ایف جی آر ایف کے انچارج حافظ صابر جاوید،طاہر حسین چوہدری،بابر عطاری،حاجی وقاص عطاری،صدر صرافہ بازار اینڈ جیولرزسیٹھ ظہیر عباس،کوارڈینٹر صوبائی وزیر صنعت وتجارت علی سہیل رضی، شفیع رحمانی نے خصوصی طور پر شرکت کی
اس کے علاوہ مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کے بچوں نے بھی شجر کاری کی
دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ ایف جی آر ایف کے انچارج حافظ صابر جاویدنے میڈیا کو بتایا ہے کہ یکم اگست سے لیکر 31 اگست تک گجرات کے مختلف مقامات پر دس ہزار کے قریب پودے لگائے گئے
حافظ صابر جاویدکا مزید کہنا تھا فضائی آلودگی اور گرمی کی شدت سے بچاؤ کیلئے دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تعاون سے شجرکاری کی جارہی ہے شجر کاری مہم میں مخیر حضرا ت کا تعاون بھی جاری ہے گجرات کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے سب کو شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہیے