سعودی عرب کی خاتون ڈاکٹر احلام دہل نے کینسر کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کیا ہے، وہ ایوارڈ حاصل کرنے والی مشرق وسطیٰ کی پہلی عرب خاتون ہیں ۔ڈاکٹر احلام دہل نے کہا انہیں فخر ہے کہ وہ سعودی خواتین کی بہت سی کامیابیوں میں کچھ نیا شامل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا انہوں نے کینسر کے مریضوں کو فراہم کرنے کیلئے خدمات ،خواتین سٹاف کو مریضوں کے آرام کو یقینی بنانے کیلئے تیار کیا۔ ڈاکٹر احلام نے کہا کہ سٹرونگر ٹوگیدر پروگرام تشخیص، مرحلے اور مریض کے مطابق خصوصی سپورٹ گروپ فراہم کرنے کا خواہاں ہے، یہ پروگرام علاج کے دوران ماہرین کی موجودگی کے ساتھ ان کی مدد کرتا ہے تاکہ مریض اپنی معمول کی زندگی میں واپس آسکیں۔