گجرات ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بنیادی مرکز صحت منڈہالہ کا دورہ کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا ان کے ہمراہ موجود تھے
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈاکٹر بنیادی مرکز صحت میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ، عملہ کی حاضری، صفائی کی صورتحال اور ادویات کا اسٹاک و دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیا،
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ بینادی مراکز صحت میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، تمام طبی آلات فنکشنل رکھے جائیں، ایمرجنسی اددویات کا اسٹاک ہر وقت مرکز میں موجود رکھا جائے
انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ہسپتال میں ڈاکٹرز و عملہ موجود رہیں، مرکز میں آئے مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے، مریضوں کے ساتھ شفقت کے ساتھ پیش آیا جائے،
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہابنیادی مرکز صحت کی عمارت کی تزئین و آرائش و صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، لانز، پودوں کی کانٹ چھانٹ اور گھاس کی صفائی باقاعدگی سے کروائی جائے۔ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل احسن طریقے سے استعمال کیے جائیں ۔