پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما،سابق وفاقی وزیرچوہدری مونس الٰہی نے کہاکہ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستان کونئے قرضہ پروگرام کیلئے تین شرائط عائد کردیں جس سے ٹک ٹاکروزیراعلیٰ پنجاب کاجعلی پروگرام وڑ گیا،اب مینڈیٹ چوروں کو بجلی بلوں پردی جانیوالی سبسڈی ختم کرنے کیساتھ کوئی بھی صوبائی حکومت دوران قرض پروگرام کسی قسم کی کوئی سبسڈی نہیں دے سکے گی
چوہدری مونس الٰہی نے کہاکہ جعلی مینڈیٹ اور شوبازی و فوٹو سیشن کے چکرمیں حکمرانوں نے عوام پرعرصہ حیات تنگ کردیاہے
انہوں نے کہاکہ سبسڈی ختم ہونے کے باعث مہنگائی کانیا ریلہ آئے گا
چوہدری مونس الٰہی نے بنگلہ دیش کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستان ہی کی سرزمین پرٹیسٹ سیریز میں تاریخی کلین سویپ پر چیئرمین بورڈ محسن نقوی کوخراج تحسین پیش کیااورکہاکہ نااہلیوں نے ہرطرف تباہی برپاکررکھی ہے