نکاسی آب کیلئے گوجرانوالہ سے 5 ہیوی ڈیوٹی موٹریں اور ہیومن ریسورس بھجوایا جا رہا ہے، پانی کا رخ تبدیل کرکے دیہات اور شہر کو محفوظ رکھا جائیگا
کمشنر نوید حیدر شیرازی نے دورہ کے بعد جناح چوک میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گجرات شہر اور ملحقہ دیہاتوں کی فصلوں میں شدید بارشوں کے باعث پانی جمع ہے، اور عوامی شکایات سے بخوبی آگاہ ہیں
انکا کا مزید کہناتھا شکایات کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔ نکاسی آب کے لیے گوجرانوالہ سے 5 ہیوی ڈیوٹی موٹریں اور ہیومن ریسورس بھجوایا جا رہا ہے، پانی کا رخ تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ دیہات اور شہر کو محفوظ رکھا جا سکے
انہوں نے مزید کہا کہ گجرات میں مون سون کے دوران سیوریج کے مسائل کا یہ آخری سال ہوگا، کیونکہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ورلڈ بینک کے تعاون سے جامع سیوریج اسکیم پر کام کیا جا رہا ہے
کمشنر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے ساتھ SAMMA ایگریمنٹ سائن ہو چکا ہے، جس کے تحت تینوں تحصیلوں میں صفائی، نکاسی آب، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور سیوریج سسٹم کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ورلڈ بینک پراجیکٹ کی منظوری کے لیے سفارشات حکومت پنجاب کو بھجوا دی گئی ہیں