وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے آر پی او طیب حفیظ چیمہ، ممبران صوبائی اسمبلی، اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ مسجد شاہ ولایت میں ضلع امن کمیٹی اور مذہبی ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، ڈی پی او مستنصر عطاء باجوہ، ایم پی اے اعجاز احمد رنیاں، خالد اصغر گھرال، چوہدری عبداللہ یوسف، راجہ محمد اسلم، مدد علی شاہ، ممبران امن کمیٹی سعید احمد شاہ گجراتی، چوہدری صفدر ممتاز، سید الطاف الرحمن، ضیاء الرحمن عطاری، الطاف عباس کاظمی، جواد حسین جعفری، حکیم جواد الرحمن، خادم علی خادم، منور کھوکھر، لالہ جی سعید بھی اس موقع پر موجود تھے
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم شایان شان طریقے سے منایا جائے گاصفائی، سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات بہترین انداز میں کیے جائیں گےڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ علماء کرام اور شہریوں کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ شہر بھر میں چراغاں کیا جائے گا، اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر جشن کا سماں ہوگا۔
اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ ہم سب ایک ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں، جس طرح جسم کے ایک حصے میں درد ہو تو پورا جسم محسوس کرتا ہے، اسی طرح ایک فرد کی تکلیف سب محسوس کرتے ہیں
کمشنر گوجرانوالہ نے مزید کہا کہ علماء کرام مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیں اور اپنے خطبات میں امن و سلامتی اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کا درس دیں
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ضلع گجرات میں 81 جلوس نکالے جائیں گے، جن کے شرکاء کو لنگر اور نیاز ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فراہم کی جائے گی
ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے افسران جلوسوں اور محافل میں شرکت کریں گے، اور ہم سب مل کر عقیدت و احترام کے ساتھ جشن ولادت باسعادت منائیں گے
آر پی او گوجرانوالہ ڈویژن طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، اور اس حوالے سے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے
ڈویژن بھر میں 7 ہزار جبکہ ضلع گجرات میں 2 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔بعد ازاں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی، آر پی او طیب حفیظ چیمہ اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔