گجرات ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز پرائسزو اوزان و پیمائش مس راشدہ بتول کے مہنگے داموں فروٹ، سبزی، گوشت، دالیں اشیاء فروخت کرنیوالی دکانوں، ہوٹلز پرچھاپے9ماہ کے دوران19 لاکھ 3ہزار سے زائد کے جرمانہ وصول کر ڈالے
ڈی او انڈسٹریز راشدہ بتول نے بتایا کہ 760دکانوں پر چھاپے مار کر 202دکانداروں سے جرمانے آن لائن پورٹل کے ذریعے سرکاری خزانے میں جمع کروائے گئے
جن میں 5دکانداروں کوپولیس کے حوالے کیا گیا ایک دکان سیل کی گئی جبکہ 598دکانداروں کے ریٹس درست پائے گئے
اسی طرح قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب 8پٹرول پمپس کے قلندرے سول جج وسپیشل پرائس مجسٹریٹ چوہدری قیصر مختار کی عدالت میں بھجوا ئے گئے
راشدہ بتوال نے بتایا کہ ماہ ستمبر کے 12دنوں میں دکانوں پر رکھی گئی 44دکانوں کے اوزان/کنڈا جات کی چیکنگ کی گئی جس کی مد میں 68ہزار سرکاری پاسنگ فیس وصول کی گئی جبکہ جولائی سے ستمبر تک 76نئی دکانوں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی
انہوں نے دکانداروں فیکٹری مالکان کو ہدایت کی گئی تمام اقسام کے کنڈا جات، وے برج، کمپیوٹرسکیل، وپلیٹ فارم مشینوں کی سالانہ تصدیق متعلقہ محکمہ دصترکٹ آفیسر صنعت پرائسز و اوزان و پیمائش گجرات سے کروائیں نہ ہی اس حوالے سے کسی جعلی نام نہاد مستریوں سے رجوع کر کے کنڈے کی پاسنگ کروائیں
انکے پاس سرکاری اختیار ت نہ ہیں فراد دھوکہ دہی سے دکانداروں، تاجر حضرات سے بھاری فیس ہتھیانے والے ایسے جعلسازوں کیخلاف ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز کو اطلاع کریں