پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی کی خصوصی ہدایت پر گجرات سے اپنی ہمشیرہ بیگم ثمیرہ الٰہی اور بھانجی باسمہ ریاض چودھری کی قیادت میں کارکنوں کا ایک بڑا قافلہ پی ٹی آئی کے لاہور جلسہ میں شرکت کیلئے پہنچا
کارکنوں نے عمران خان، چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی کی تصاویر والے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے
مین روڈ سے جلسہ گاہ پر بیگم ثمیرہ الٰہی اور باسمہ چودھری کارکنوں کے ہمراہ پیدل جلسہ گاہ تک پہنچیں
جلسہ گاہ پہنچنے پر بیگم ثمیرہ الٰہی اور باسمہ چودھری کنٹینر پر مرکزی قیادت کے ہمراہ جلسہ کے اختتام تک موجود رہیں
سٹیج سیکرٹری عثمان سعید بسرا نے ان کی آمد پر چودھری پرویزالٰہی کے حق میں نعرے لگوائے جن پر بیگم ثمیرہ الٰہی نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔https://fb.watch/uKGLHBtnPM/