گجرات ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کہا کہ رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن پورے ضلع کیلئے رول آف ماڈل ہے نیکی کے کام شہریوں کی بھلائی کیلئے جس طرح وہ جاری رکھے ہوئے ہیں اس پر انکی ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے
رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں چوہدری افتخار (گرینڈ مارکی) اور امتیاز کوثر فیملی کی جانب سے 129ویں فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے
ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کہا کہ نیکی کے ایسے کام کرنے پر میں ضلع کی عوامی فلاحی پراجیکٹ کی تقاریب میں رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کا نام لیتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہوں کیونکہ امتیاز کوثر کی قیادت میں فاؤنڈیشن خالصتا انسانیت کی خدمت کیلئے سرگرم عمل ہے جسکی بلاشبہ دوسروں کوبھی تقلید کرنی چاہیے
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں سٹاف کے مطالبہ پر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن نے پلانٹ کی تنصیب ممکن بنا کر بلاشبہ عملہ اور سائلین کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا اپنا وعدہ وفا کر دکھایا ہے دعا گو ہیں کہ رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کی ٹیم اسی طرح شہریوں کی فلاح کیلئے کام کرتی رہے اور رب کریم انہیں اس طرح دن دوگنی ترقی عطاء فرمائے
صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر نے کہا کہ الحمد اللہ آج 129فلٹریشن پلانٹ باقاعدہ فنکشنل ہو چکے ہیں اور یہ سب شہریوں مخیر حضرات کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا
یاسر سیٹھی فاؤنڈیشن کا قیمتی سرمایہ ثابت ہوئے جنہوں نے ہر موقع پر ہر فلٹریشن پلانٹ کیلئے عطیات دئیے ان فلٹریشن پلانٹ کی دیکھ بھال و مرمت کیلئے ایک درجن کے لگ بھگ عملہ فیلڈ میں ہر وقت موجود ہے جہاں بھی کوئی خرابی ہوتی ہے ٹیم فوری رسپانس کرکے صاف پانی کی فراہمی بلارکاوٹ یقینی بنادیتی ہے
انہوں نے کہا کہ لاری اڈا، ملہو کھوکھر، مچھیانہ سمیت 12سے زائد علاقوں میں خراب فلٹریشن تبدیل کر کے وہاں آر او پلانٹ نصب کرتے ہوئے انہیں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے
انشاء اللہ 150فلٹریشن پلانٹ کا ٹارگٹ مکمل ہونے پر تمام فلٹریشن پلانٹ کی رینویشن یقینی بنائی جائیگی تاکہ یہ سلسلہ جاری رہ سکے
انہوں نے بتایا کہ آج 22ستمبر بروز اتوار فیصل گیٹ میں شام 5بجے فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کرچلے والے دوستوں ساتھیوں کے تعاون سے ہی یہ سب ممکن ہو پایا ہے
افتتاحی تقریب میں یاسر سیٹھی، اسحاق احمد، سینئر نائب صدر سیٹھ قمر خورشید صراف، جنرل سیکرٹری شیخ ابرار سعید،جائنٹ سیکرٹری اخلاق شفیع، فنانس سیکرٹری چوہدری توصیف عبداللہ، سیکرٹری اطلاعات عبدالستارمرزا، چوہدری علی جمشید، سہیل نواز ریحانیہ، امجد مجید بٹ، شکیل احمد دیگر موجود تھے