گجرات رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شاہ فیصل گیٹ میں نائب ناظم عبدالمجید بٹ کی عطیہ کردہ اراضی پر یعقوب سیٹھی کے ایصال ثواب کیلئے لگائے گئے
130ویں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح یاسر سیٹھی کے صاحبزادوں ازن یاسر، شہزل یاسرنے امتیاز کوثر، اخلاق شفیع و معززین علاقہ کے ہمراہ کر دیا
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم عبدالمجید بٹ نے کہا کہ رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کی جانب سے صاف پانی فراہمی کاسلسلہ خوش آئندہ ہے اپنی ذاتی جیب سے فلٹریشن پلانٹ لگانے پر یاسر سیٹھی اور انکی فیملی کے مشکور ہیں انشاء اللہ اس فلٹریشن پلانٹ سے ملحقہ آبادی کے مکین صاف پانی سے مستفید ہوتے رہیں گے جسکا اجر انہیں ہمیشہ ملتا رہیگا
بزنس مین ومخیر شخصیت یاسر سیٹھی نے کہا کہ اپنے والد یعقوب سیٹھی مرحوم کیلئے 5فلٹریشن پلانٹ اپنی گرہ سے لگانے کا اعلان کیا تھا
الحمد اللہ آج میرے بیٹوں نے اپنے داد ا کے ایصال ثواب کیلئے پہلا فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح اپنے دست مبارک سے رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے کر دیا ہ انشاء اللہ جلد ہی ٹانڈہ میں دوسرے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب ممکن بنا کر اسکا افتتاح کیاجارہا ہے انہوں نے کہا کہ فلٹریشن پلانٹ لگا کر شہریوں پر کوئی احسان نہیں کررہے بلکہ رب کی رضا کیلئے نیکی کا سفر انشاء اللہ آئندہ بھی جاری و ساری رکھاجائیگا صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر نے کہا کہ رب کریم کا شکرگزار ہوں کہ اُس نے معاشرے کیلئے کچھ کرنے کے قابل مجھے بنایا یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ زندگی میں کام کرنے کیلئے کیا انتخاب کرتے ہیں اگر دوسروں کی زندگی سنوارنے اور نیکیاں بانٹنے کا سلسلہ شروع کر ینگے تو رب کی ذات اپکے راستے سے رکاوٹیں ہٹا کر آسانیاں پید اکرتی جائے گی انشاء اللہ رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کا چند افراد سے شروع ہونیوالا سفر اب قافلے کی صورت اختیار کر چکا ہے