پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار مظہر علی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
مظہر علی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق اداکار دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کی وجہ سے زیرِ علاج تھے۔
مظہر علی کے سوگواروں میں 2 بیٹیوں، 1 بیٹا اور اہلیہ شامل ہیں۔
اداکار کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ مغرب طیبہ مسجد ناظم آباد نمبر 3 میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ مظہر علی نے ماضی کے مشہور ٹی وی ڈراموں عروسہ اور افشاں کے کرداروں سے شہرت حاصل کی تھی۔
اداکار کے مشہور ڈراموں میں تعبیر، عروسہ، بادلوں پر بھروسہ، شاہین، خدا اور محبت، ہالہ اور میرا انتظار کر جیسے مقبول ڈرامے شامل ہیں۔