ایلون مسک نے برطانیہ کو ایک “پولیس ریاست” قرار دے دیا۔ انہوں نے برطانیہ پر یہ حکم اس بنا پر لگایا کہ ایک کیئر ورکو کو لائیو سٹریم کرنے پر نقاب پوش افراد کے ایک گروپ نے گرفتار کرلیا اور پھر اسے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اس ورکر نے برطانیہ میں فسادات کے بعد نسل پرستانہ تبصرے کیے تھے۔
برطانیہ میں ہدایت کردہ اپنے تازہ ترین تنقیدی تبصروں میں ٹیک ارب پتی نے 23 سالہ کیمرون بیل کی سزا پر تنقید کی۔ اس نوجوان کو 9 ماہ کے لیے قید کیا گیا ہے۔ کیمرون بیل کی جیل کی سزا کے جواب میں مسک نے “ایکس” پر اپنے 207 ملین فالوورز کو بتایا کہ برطانیہ ایک پولیس سٹیٹ بن چکا ہے۔
ایلون مسک کے لیے نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ انہیں امریکی بیوروکریسی میں حد سے زیادہ افراد کی موجودگی کو کم کرنے کے لیے حکومتی کارکردگی کے نئے محکمے کی وزارت سپرد کریں گے۔ واضح رہے مسک اور لیبر حکومت کے درمیان لفظوں کی جنگ جاری ہے۔حال ہی میں ارب پتی ایلون مسک نے برطانیہ میں خانہ جنگی کو “ناگزیر” قرار دینے والی ایک پوسٹ سے اشتعال پیدا کردیا تھا۔