پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حکومتی روز مرہ کے کاموں میں اسلامی نظریاتی کونسل رائے نہیں دے سکتی، اسلامی نظریاتی کونسل کو کسی انتظامی امور پر رائے دینے کا اختیار نہیں ہے۔
بیرسٹر گوہرعلی خان کی سب تک نیوز سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق اختیارات اور فرائض میں کونسل کا اختیار قانون بناتے وقت رائے دینا ہے، اگر قانون بن رہا ہو یا وہ غیر اسلامی ہو تو اس پر رائے دی جاسکتی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اداروں کو اپنے اختیارات کو آئینی حدود میں رکھنا چاہیے، اسلامی نظریاتی کونسل کو آئین کے آرٹیکل 228 کے مطابق بنایا گیا ہے۔