سعودی دار الحکومت میں جاری “ریاض سیزن” میں جاپانی تہذیب سحر انگیز فضاؤں کے ساتھ نمایاں نظر آ رہی ہے۔ اس حوالے سے بولیورڈ ورلڈ میں دنیا کا سب سے بڑا Anime Town (انیمے ٹاؤن) بنایا گیا ہے۔ یہاں پر روایتی مقامی لباس میں ملبوس افراد جاپانی طریقے سے آنے والوں کا استقبال کر رتے ہیں۔ انیمے ٹاؤن کے اندر جاپانی زندگی اپنے رنگ بکھیر رہی ہوتی ہے۔ اس مقصد کے لیے موسیقی، اسکرینوں اور فنی مظاہروں کا استعمال کیا جا رہا ہے سعودی جنرل اینٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے ایک بیان میں بتایا کہ ٹاؤن کے اندر آنے والوں کو جاپانی اینی میشن کارٹون کے مشہور کردار Grandizer ایک ضخیم پتلا نظر آتا ہے۔ اس کردار کا شمار گذشتہ نسل کے علم میں آنے والی اولین انیمے شخصیات میں ہوتا ہے۔ریاض سیزن کا انیمے ٹاؤن دنیا بھر میں مشہور انیمے سیریز اور فلموں پر مشتمل ہے۔ یہاں کا تخیلاتی ماحول آنے والے بڑے اور بچوں کو ان کی پسندیدہ انیمے شخصیات کے ساتھ ایک نئی دنیا میں لے جاتا ہے۔ٹاؤن کے ایک حصے میں یہاں جاری سرگرمیوں کا مختلف زبانوں میں ترجمہ پیش کیا جاتا ہے۔ ان زبانوں میں تھائی، انگریزی، جرمن، فرانسیسی، چینی، جاپانی، اطالوی اور عربی شامل ہے۔ یہاں کارٹون کرداروں کی دنیا میں فراہم کیا جانے والا 3D تجربہ لوگوں کو دل چسپی اور لطف اندوزی کا بھرپور موقع دیتا ہے۔اسی طرح “انیمے ٹاؤن” کا علاقہ ورچوئل ریئلٹی گیمز پر بھی مشتمل ہے جو اس جگہ کو مزید تفریح سے بھرپور بناتے ہیں۔ یہ انیمے کی دنیا میں وڈیو گیمز کھیلنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔یہاں انیمے سیریزوں میں مشہور شخصیات کے بہت بڑے پتلے بھی سرکھے گئے ہیں جو اپنی ہیبت کے سبب آنے والے لوگوں کو مہم جوئی سے بھرپور تجربہ دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں دل چسپ کھیلوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ ان میں شوٹنگ، جمپنگ اور باؤلنگ شامل ہے۔انیمے ٹاؤن میں ایک خاص جگہ بنائی گئی ہے جہاں پر لوگ اپنے پسندیدہ کرداروں کے ساتھ یادگاری تصاویر بنوا سکتے ہیں۔ اسی طرح یہاں “انیمے اسٹوڈیو” بھی ہے جہاں انیمے کہانوں کی تیاری کے مراحل تفصیل سے آگاہ کیے جاتے ہیں۔ مزید یہ کہ کارٹونوں کی تیاری سے لے کر اسکرین پر نمودار ہونے تک کا طریقہ کار بھی بیان کیا جاتا ہے۔