گوجرانوالہ (آئی این پی )گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد افراد کے کھانے کی دعوت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔متوفی خاتون کے پوتے کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے برادری کے لوگ کھانے میں شریک ہوئے، 60من مٹن پکانے کا آرڈر دیا گیا تھا، اس کے علاوہ 10دیگیں میٹھے چاول اور مربے بھی بنائے گئے تھے۔سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق بھکاریوں نے چہلم پر تقریبا سوا کروڑ روپے خرچ کر ڈالے، تقریب میں شریک مہمانوں کیلئے ناشتے میں سری پائے جبکہ شام کے کھانے میں 250 بکرے کے علاہ انواع اقسام کا اہتمام کیا گیا۔
گوجرانوالہ، بھکاریوں کی دادی کا چالیسواں، سوا کروڑ روپے سے 12 ہزار افراد کی دعوت
Previous Articleپی ٹی اے نے وی پی این کی رجسٹریشن آسان کردی
Next Article دھند اور اسموگ، موٹرویز مختلف مقامات پر بند