ملتان میں فضائی آلودگی نے شہریوں کو شدید متاثر کیا ہے جن میں بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد شامل ہے، تحقیق کے مطابق ملتان میں 83 فیصد اسموگ کی وجہ شہر میں چلنے والی گاڑیاں ہیں۔
رواں سیزن میں ملتان کو انسانی تاریخ کی بدترین فضائی آلودگی کا سامنا ہے۔ تحقیق کے مطابق ملتان شہر میں ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد گاڑیاں اور تقریباً 17 لاکھ موٹرسائیکل ہیں جبکہ جبکہ دوسرے شہروں سے رجسٹرڈ اور بڑے ٹرک اس کے علاوہ ہیں۔
بڑی گاڑیوں کے انجن مینٹی ننس نہ ہونے کے باعث ناکارہ ہیں، جو ماحول میں سلفر ڈائی آکسائیڈ ، نائٹروجن آکسائیڈ اور کاربن ڈائی آکسائڈ جیسی زہریلی گیسز کا باعث بنتے ہیں
شہر میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک وہیکلز پر منتقل کرنے کی ضرورت ہے اسی طرح سرکاری گاڑیوں کی بروقت مینٹی ننس سے ان سے خارج ہونے والی خطرناک گیسز کا تدارک کیا جاسکتا ہے