چلڈرن اسپتال لاہور کے مین ہول میں گرکر 3 سالہ بچے کی موت کے معاملے پر والد نے اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔
بچے کے والد نے مقدمے میں ایم ایس چلڈرن اسپتال اور دیگر انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست دی ہے۔
درخواست کے متن کے مطابق میرا بچہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث مین ہول میں گرا، انتظامیہ نے پہلے واقعہ چھپا کر وہاں سے رش ختم کرایا۔
درخواست کے متن کے مطابق تھوڑی دیر بعد اسپتال کے ملازم نے ہماری غیر موجودگی میں بچے کو مین ہول سے نکالا۔
متن میں والد کا کہنا ہے کہ وہ بیٹے کو فوری طور پر ایمرجنسی میں لے کر گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دے دیا۔
والد کی درخواست میں مزید کہا گیا کہ پولیس چوکی انچارج نے بھی بات نہیں سنی اور کہا کہ آپ بھی تلاش کریں ہم بھی کرتے ہیں۔