پاکستان اور سعودی عرب کی ویمن فٹبال ٹیم کے مشترکا ٹریننگ کیمپ کا پلان منسوخ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سعودی فٹبال حکام نے لاجسٹک بنیاد پر مشترکہ کیمپ کا آئیڈیا ڈراپ کر دیا ہے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے 7 دسمبر کو ہونے والے میچ سے قبل دونوں ٹیموں کی مشترکہ ٹریننگ کا اعلان کیا تھا، ٹریننگ کیمپ اور میچ کے تمام اخراجات سعودی عرب فٹبال فیڈریشن نے برداشت کرنے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پاکستان ویمن فٹبال ٹیم 4 دسمبر کو دوحہ روانہ ہو گی۔
ذرائع کے مطابق روانگی سے قبل قومی ویمن فٹبالرز کا ملک میں مختصر کیمپ لگانے کا پلان ہے۔