پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے خلاف دائر کی گئی رٹ پٹیشن کو پشاور ہائی کورٹ کی رٹ برانچ نے اعتراض لگا کر واپس کر دیا۔
درخواست گزار کے وکیل کے مطابق رٹ برانچ نے اعتراض لگایا ہے کہ پٹیشن میں فیڈریشن کو فریق نہیں بنایا گیا اور درخواست صوبائی حکومت کے خلاف دی ہے، وفاقی حکومت کے خلاف نہیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ درخواست پر لگایا گیا اعتراض ہٹا کر واپس جمع کروائیں گے۔
درخواست میں 24 نومبر کے پی ٹی آئی احتجاج کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔