غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتار جاری کر دیے گئے۔
دی ہیگ سے خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری بین الاقوامی جرائم کی عدالت نے جاری کیے ہیں۔
عدالت کا کہنا ہے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع گیلنٹ نے غزہ حملوں میں شہریوں کو نہیں بچایا، بھوک کو جنگی ہتھیار بنایا۔
غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید71 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر 13ماہ سے اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ سال 7 اکتور سے اسرائیلی حملوں میں ایک لاکھ 4 ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔