سونے کی قیمت آج مزید بلندی پر پہنچ گئی، فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس ہوشربا اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 78 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 172 روپے اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار 340 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 37 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 638 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔