وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ ٹیلی ویژن نے ہر شعبے میں انقلابی تبدیلیاں برپا کی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیلی ویژن کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ٹیلی ویژن نے دنیا کو گلوبل ویلیج کی شکل دے دی. ٹیلی ویژن معلومات کی فراہمی کا اہم ذریعہ، تعلیم، تفریح اور آگاہی فراہم کرنے کا مؤثر وسیلہ ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ٹیلی ویژن سماجی مسائل کو اجاگر کرنے، عوامی شعور اور معاشرتی ہم آہنگی کیلئے کا ایک طاقتور میڈیم ہے. ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں ٹیلی ویژن نے مثبت معاشرتی تبدیلی کی راہ ہموار کی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ی وی نے تفریح ، معلومات کو پیش کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے. ٹیلی ویژن اور دیگر میڈیا ذرائع کو ترقی اور عوامی بھلائی کے لیے استعمال کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔ مریم نواز مزید یہ بی کہا کہ ٹی وی کے طاقتور میڈیم کوتعلیم وتدریس کے لئے استعمال کرکے مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔