رواں برس اپنے فرائض کی انجام دیتے ہوئے 67 صحافی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے گئے، یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فی صد زیادہ ہےرپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں دنیا میں کام کے دروان 67 صحافی جان سےگئے۔ جب کہ گزشتہ سال دوران ڈیوٹی جان گنوانے والے صحافیوں کی تعداد 47 تھی
رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جان گنوانے والوں میں پانچ پاکستانی بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ دنیا بھر میں تین سو پچھتر صحافیوں کو جیلوں میں ڈالا گیا
صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یوکرین میں جاری روس کی مسلط کردہ جنگ، ہیٹی میں بے چینی اور افراتفری اور میکسیکو میں جرائم پیشہ گروہوں کے بڑھتے ہوئے تشدد نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 2022 میں اپنے کام کے دوران صحافیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ کیاصحافیوں کی تنظیم نے بتایا ہے کہ اس دقت دنیا بھر میں قید صحافیوں کی تعداد 375 ہے جنہیں اپنی رپورٹنگ کی وجہ سے جیل کی سلاخیں دیکھنی پڑی ہیں
دوسری جانب رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نامی تنظیم نے اس سے قبل آزادی صحافت پر گلوبل رپورٹ 2022 جاری کی تھی جس کے مطابق پاکستان کی آزادی صحافت میں تنزلی ہوئی ہے اور اس کی رینکنگ 145 سے بڑھ کر 157 ہوگئی ہےجاری کردہ اس رپورٹ میں دنیا بھر کے 180 ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔ بھارت کی بھی اس فہرست میں تنزلی ہوئی ہے اور اس کی رینکنگ 142 سے بڑھ کر 150 پر چلی گئی ہے۔