ڈپٹی کمشنر گجرات، صفدر حسین ورک نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ ضلع میں ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی سو فیصد سرویلنس کو یقینی بنایا جائے
انہوں نے خبردار کیا کہ سرکاری یا نجی مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، خصوصاً بارش کے موسم میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں
محکمہ صحت اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت کی گئی کہ وہ ڈینگی سرویلنس کے عمل کو احسن طریقے سے انجام دیں اور بوگس سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی
اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز طاہر عزیز، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اطہر لطیف، ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق، اور دیگر افسران نے شرکت کی
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ افسران کو اپنے دفاتر اور سرکاری عمارات کی صفائی پر خصوصی توجہ دینے کی تلقین کی گئی، جبکہ سرکاری گھروں اور عمارات کی خصوصی سرویلنس کرنے کی ہدایت بھی دی گئی
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مزید کہا کہ تمام ادارے اپنی ذمہ داریوں کے مطابق ڈینگی سرویلنس کو یقینی بنائیں، اینڈروئیڈ یوزرز کو روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کے حوالے سے سرگرمیاں اپ لوڈ کرنے کی ہدایت دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جنرل پریکٹیشنرز اور سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی رپورٹنگ کریں اور ڈینگی سرویلنس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ ڈینگی ہاٹ اسپاٹس، جیسے قبرستان، شادی ہالز، زیر تعمیر عمارات، کباڑ خانے، اور نرسریوں کی سخت نگرانی کی جائے اور کمرشل مقامات پر ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے تمام محکموں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔