گجرات ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز نے ٹی ایچ کیو کھاریاں اور بنیادی مرکز صحت چنن کا دورہ کیا،
اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز نے ہسپتال اور بنیادی مرکز صحت میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا،
زیر تعمیر ٹی ایچ کیو کھاریاں کی عمارت پر کام کے معیار اور رفتار کا معائنہ بھی کیا،
اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، صفائی کا خاص خیال رکھا جائے تمام طبی آلات فنکشنل رکھے جائیں،
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز و عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں، اددویات ہسپتالوں میں موجود رکھی جائیں، مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کیا جائے ۔