پاکستان مسلم لیگ ق گجرات کے ضلعی رہنما سید حسن شاہ آف معین الدین پور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی سربراہی میں انشاللہ گجرات کی ترقی مخالفین کو رات کوچین سے سونے نہیں دے گی
گجرات کو بارشی پانی میں ڈبونے کے اصل ذمہ دار چوہدری مونس الٰہی آپ خود ہیں آپ نے 30 سال گجرات پر حکمرانی کی ہے مگر اس دیرینہ مسئلہ کو حل کرنااور شہریوں کے بارے سوچ و وچار کرنا گوارہ نہیں کیا کیونکہ آپکا ٹارگٹ ہی کچھ اور تھا
انہوں نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں آپ نے نا گجرات کی عوام کے بارے میں سوچا اور نہ ہی گجرات کی ترقی اور دیرینہ مسائل حل کرنے کے لیے کام کیا ۔ کیونکہ آپکے دور میں کرپشن اور کمیشن مافیا آسمان سے باتیں کرتے تھے اور آپکا دھیان گجرات کی ترقی کا پیسہ بیرون ملک لے جانے میں تھا
سید حسن شاہ کا مزید کہنا تھا حیرانگی کی بات ہے کہ عوام کے درمیان رہتے ہوئے آپکو ان مسائل اور عوام کی یاد نہیں ستائی مگر اب بیرون ملک بیٹھ کر آپ کو دن رات گجرات کے مسائل نظر آ رہے ہیں