لالہ موسیٰ کے محلہ صابری، قصبہ نظام پورہ، جوگی محلہ میں شمولیت اکٹھ سےخطاب کرتے ہوئے ایم این اے نصیر عباس سدھو کا کہنا ہے مجھ پر اظہار اعتماد کرنیوالوں کا شکریہ انشاء اللہ کسی کو کبھی بھی مایوس نہیں کرونگا، عمائدین لالہ موسی نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر کے میرامان بڑھایا
انہوں نے کہا کہ لالہ موسیٰ سمیت حلقہ این اے 65 کی تعمیر و ترقی میری ترجیح ، خالی نعروں و دعوؤں کا قائل نہیں عملی اقدامات کرتے ہوئے عمائدین حلقہ کے مسائل گھر کی دہلیز پر حل کروارہے ہیں،
چوہدری نصیر عباس سدھو نے کہا کہ لالہ موسیٰ شہر کے سیوریج مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور اس کے لئے پچاس کروڑ روپے کے فنڈز منظور کروالیے ہیں جلد ہیمیں سروے کرتے ہوئے بین الاقوامی معیار کے مطابق سیوریج سسٹم تعمیر کروایا جائے گا جس کے بعد شہریوں کو گندے پانی سے مکمل طور پر نجات مل جائے گی
چوہدری نصیر عباس سدھو نے کہا کہ حلقہ بھر میں کھلی رسوئی گیس مسائل کے حل کیلئے بھی کثیر فنڈز منظور کرائے گئے ہیں، تھانہ کچہری کی سیاست کی بجائے عوامی خدمت ہی میرا مطمع نظر ہے
چوہدری نصیر عباس سدھو نےانشاء اللہ آنے والے دنوں میں حلقہ بھر میں کروڑوں روپے کے معیاری اور دیر پا کاموں کیلئے بھی فنڈز منظور کروا لیے ترقیاتی ہیں ساتھیوں سنگ دھڑے اور پارٹی کارکنان کی مشاورت سے تعمیراتی کام کروا ئینگے
چوہدری نصیر عباس سدھو نے مسلم لیگ ن میںشمولیت اختیار کرنے والے محلہ صابری، نظام پورہ، اختیار کرنےوالےجوی محلہ کے عالم کاشکر ادا کیا اور اپنے جودگی محلہ کے عمائدین کا شکر یہ ادا کیا اور انہیں اپنےبھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔