11 یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی ، ناموں کی منظوری وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پینل کیساتھ انٹرویوز کر کے ناموں کی منظوری دیدیانٹرویو 12 مکمل ہوئے ، جی سی یونیورسٹی لاہور کے علاوہ 11 تعیناتیاں ہونگی
پنجاب حکومت کی جانب سے 25 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز انٹرویوز کر کے مختلف یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی
پہلے مرحلے میں وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری ، وزیر تعلیم ، سیکرٹری ہیلتھ سمیت پینل نے ایوان وزیر اعلیٰ میں 6 جنرل اور 7 خواتینکی یونیورسٹیوں کیلئے انٹرویوز کئے اور وائس چانسلرز کے ناموں کی منظوری دی گئی
ذرائع کےمطابق جن پروفیسر کی یونیورسٹیز وائز منظوری دی گئی ہے ان میں گجرات یونیورسٹی کیلئے ڈاکٹر شجاع، نارووال یو نیورسٹی کے وائس چانسلرکیلئے پروفیسر ممتاز انور چودھری، یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے وائس چانسلر کیلئے ڈاکٹرعاکف، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے لیے ڈاکٹر رؤف اعظم، یو نیورسٹی آف اینڈنگ اینڈ ٹیکنالوجی آف لاہور کیلئے پنجاب ایچ ای سی کے موجودہ چیئر مین ڈاکٹر شاہد منیر، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکیلئے ڈاکٹر نعیم احمد خان، انفارمیشن ٹیکنالوجی یو نیورسٹی لاہور کیلئے ڈاکٹر حماد، یو ای ٹی ٹیکسلا کیلئےڈاکٹر عنایت، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کیلئے ڈاکٹر زبیر ، اور پنجاب یونیورسٹی کیلئے ڈاکٹر محمد علی شاہ یا ڈاکٹر نیاز اختر کے نام شامل ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ12 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کیلئے انٹرویوز کا سلسلہ مکمل کیا گیا مگر وائس چانسلرز 11 میں تعینات کئے جارہے ہیں
کیونکہ جی سی یونیورسٹی لاہور میں ڈاکٹر اصغر زیدی کے نمبر ز زیادہ ہونے کےباعث اس کا دوبارہ اشتہار متوقع ہے، ڈاکٹر اصغر زیدی کی سابق وائس چانسلر شپ کے دوران جی سییولا ہور میں عمران خان نے طلبہ سے خطاب کیا تھا۔