گجرات ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے زیر تعمیر ریسکیو 1122 اسٹیشن کٹھالہ اور زیر تعمیر چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا دورہ کیا،
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ، ایکسیئن بلڈنگز محمد باسط اس موقع پر موجود تھے،
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا،ریسکیو 1122 کی تعمیر میں استعمال ہونے والی اینٹوں پر برہمی کا اظہار کیا اور ٹھیکدار کو فوری نوٹس اور اینٹوں کی تبدیلی کے لیے ہدایات دیں
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ پنڈی حسنہ روڈ پر تعمیر کیا جارہا ہے منصوبے کی تکمیل پر 117 ملین روپے لاگت آئے گی، دسمبر تک منصوبہ مکمل کرلیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں بلاجواز تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، فنڈز کی کمی کو منصوبوں کی تکمیل میں روکاوٹ نہ آنے دی جائے۔ جہاں مزید فنڈز درکار ہیں فوری طور پر متعلقہ محکموں سے فنڈز کے حصول کی درخواست کیاجائے،
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے، تمام تعمیراتی میٹریل کی ٹیسٹنگ کروائی جائے، ناقص میٹریل کے استعمال پر ٹھیکدران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔