وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کوئی آپریشن نہیں کرنے جارہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی آپریشن نہیں کرنے جارہے. کے پی کے میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کی ایک بڑی وجہ افغانستان سے بیٹھ کر آپریٹ کرنا ہے.سیکرٹری داخلہ افغانستان جاکر سارے ثبوت دے چکے ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ یہ زیادہ وہی لوگ ہیں جو معاہدے کے تحت چھوڑے گئے تھے. کچے کے لوگوں کا بندوبست کرنا پڑے گا. صوبوں سے بات چیت چل رہی ہے۔