واقعہ تھانہ کنجاہ کی حددو میں دھاروال کے قریب پیش آیا جہاں پر 22 سالہ لڑکی کو 5 نوجوان زیر تعمیر مکان میں لے جاکر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کیساتھ ساتھ متاثرہ لڑکی کو تھپڑوں اور تشدد کا نشانہ بنانے کیساتھ ساتھ جسم پر سگریٹ دگاتے رہے بعد ازاں بااثر ملزمان لڑکی اور اسکے خاندان کو پولیس میں رپورٹ کروانے شدید دباؤ ڈالتے رہے جس پولیس نے واقعے کے دو سے تین روز بعد متاثرپ بچی کے والد کی مدعیت میں پانچ نامزد افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے مگر تاحال پولیس مرکزی ملزمان مو گرفتار نہ کرسکی، متاثرہ بچی اور اسکے والد کا کہنا ہے ایف آئی آر درج کروانے کے بعد ہماری کہی بھی سنوائی نہیں ہوئی،ملزمان کی جانب سے والدین کو قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں پولیس حکام کا کہنا ہے مقدمے میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے گرفتار ملزمان کے ڈی این اے میچنگ کیلئے سیمپلز لاہور بھیج دئیے گئے ہیں،جبکہ دیگر تینوں ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروا رکھی ہے