مسلم لیگ ن ڈویثرن گوجرانوالہ کے صدر چوہدری عابد رضا کوٹلہ کا کہنا ہے کوٹلہ کھاریاں روڈ پر گلیانہ اور قطب گولڑہ کے مقام پر کئی دن گزرنے کے باوجود بارش کے پانی کی نکاسی ممکن نہ ہونا بد ترین انتظامی نا اہلی ہے،
عابد رضا کوٹلہ کا مزید کہنا تھا گجرات شہر سمیت ضلع گجرات کی عوام شدیدمشکلات کا شکار، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی صرف دوروں تک محدود ہے، گلیانہ اور قطب گولڑہ میں پانی کی نکاسی کیلئے بنائی گئی پلیاں بند کرنے والوں کے خلاف موثر کاروائی سے ہی آئندہ اس کوفت سے بچا جا سکتا ہے،
انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کا بجٹ اربوں میں ہے لیکن انتظامیہ یہ فنڈز عوام کی تکالیف کے ازالے کیلیے استعمال کرنے سے گریزاں ہے
عابد رضا کوٹلہ کا مزید کہنا تھا ضلع گجرات میں فارم 47 پر منتخب کئے گئے نمائندے یا تو بے اختیار ہیں یا انھیں عوام کے کرب کا اندازہ ہی نہیں ہے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے گلیانہ اور گردو نواح میں بارشی پانی کے نکاس کیلئے بنائے گئے راستے فی الفور کھلوائے جائیں اور پانی کی نکاسی جلد از جلد ممکن بنائی جائے
ضلعی انتظامیہ کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہنا تھاانتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام کا پارہ ہائی ہو رہا ہے عوام اپنے حقوق کی جدوجہد کیلئے سڑکوں پر آ گئی تو ضلع گجرات میں مسند اقتدار پر بیٹھے فرعونوں کو دن میں تارے نظر آ جائیں گے