گجرات: چیئرمین بورڈ آف گورنرز کڈنی سینٹر/ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کڈنی سینٹر دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے، روزانہ کہ بنیاد پر گردے کے 100 مریضوں کے مفت ڈائیلسز کئے جارہے ہیں، مغیر حضرات بڑھ چڑھ کر اپنے عطیات کڈنی سینٹر کو دے رہے ہیں،
اب تک کڈنی سینٹر میں 1 لاکھ 42 ہزار 698 مفت ڈائیلسز کئے جاچکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںگجرات کڈنی سینٹر بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، صدر کڈنی سینٹر میاں محمد اعجاز، سیکٹریری جاود بٹ، میاں ہارون، چوہدری اکرم سانتل، چوہدری اظہر محمود،حاجی پرویز منگا، عمر سہیل بھٹہ ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر عباس گوندل، چوہدری اصغر اس موقع پر موجود تھے،
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا کہ اس وقت کڈنی سینٹر میں 1578 مریض رجسٹرڈ ہیں، ماہ جون میں 2390 مریضوں کے ڈائیلسز کئے گئے جن میں 1835 مریضوں کے ڈائیلسز بلکل مفت، 472 مریضوں سے جزوی فیس اور 83 مریضوں سے پوری فیس وصول کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ماہ جون میں گجرات کڈنی سینٹر کو 1 کڑور 28 لاکھ 46 ہزار 284 روپے زکوۃ، عطیات کی مد میں آمدن ہوئی اور 2 کڑور 68 لاکھ37 ہزار 21 روپے اخراجات ہوئے، جن میں سے زیادہ اخراجات ادویات کی خریداری پر آئے
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ماہ اگست میں جرمنی اور ناروے میں فنڈ ریزنگ کے لئے کڈنی سینٹر کا وفد مختلف شہریوں کا دورہ کرے گا اور پاکستانی کمیونٹی سے کڈنی سینٹر کے فنڈز جمع کرے گا۔
اجلاس کے اختتام پر میاں ہارون 2 لاکھ، اے ڈی فاؤنڈیشن انگلینڈ 2 لاکھ، خالد پرویز منگا 2 لاکھ ، عمر سہیل بھٹہ نے 50 ہزار روپے چیک ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کو پیش کئے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تمام ڈونرز کے جذبہ ایثار اور کڈنی سینٹر انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا