گوجرانولہ و گجرات ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز ایجوکیشن کو کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نےہدایت کی ہے کہ طلبہ و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں بشمول بسوں ، ویگن، رکشہ ، چنگ چی میں ایل پی جی گیس استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے ، گاڑی مالکان کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ ، روٹ پرمٹ ہونا چاہیے۔
کمشنر گوجرانولہ نے ڈپٹی کمشنرز اور سی ای اوز ایجوکیشن کو مراسلہ میں کہا کہ نوٹس میں آیا ہے کہ سٹوڈنٹس کو سکولوں میں لانے اور لیجانے کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں میں ایل ایل پی جی گیس سلنڈر استعمال کیے جاتے ہیں جو کہ بچوں کے لیے سنگین خطرے کا باعث بن سکتا ہے
انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ایسے فیول استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے اور یقینی بنایا جائے کہ طلبہ و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کرنے والی کسی گاڑی میں ایل پی جی بطور فیول استعمال نہ ہو
کمشنر گوجرانولہ/ گجرات سید نوید حیدر شیرازی نے ہدایت کی کہ جو گاڑی مالکان روٹ پرمٹ ، فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر ہوں نیز ایل پی جی گیس سلنڈر استعمال کریں انکے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے