عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے لوک گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے کنسرٹ میں مداحوں کی ہاتھا پائی کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔حال ہی میں پاکستان کے لوک گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے گلوکارہ نمرہ مہرا کے ہمراہ لندن میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں شرکت کی۔دوران پروگرام گلوکار کے مداحوں کا ایک گروپ اسٹیج کے قریب ڈانس کررہا تھا کہ اسی دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کی. جس کے نتیجے میں پہلے تو زبانی لڑائی شروع ہوئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پر بیٹھے یہ تمام صورتحال کو دیکھتے رہے اور پھر اُنہیں مجبوری میں اپنا کنسرٹ بھی روکنا پڑا۔
لوک گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے کنسرٹ میں مداحوں کی ہاتھا پائی
Previous Article پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے:وفاقی وزیر داخلہ
Next Article پی سی بی کا کنکشن کیمپ، ٹیم میں اتحاد پر زور