بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ہوئی۔
ممبر سندھ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔
ممبر سندھ نے کہا کہ حکام نے تحریری جواب دیا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک حاضری کا بندوبست ہو جائے گا۔
ممبر کے پی نے کاہ کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی تو کل ضمانت ہو گئی تھی۔
وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ کسی اور کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی ہے، شواہد ریکارڈ کرنے کے لیے ملزم کی حاضری ضروری ہوتی ہے۔
الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر بانیٔ پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک سے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی اور سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔
ممبر سندھ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئندہ سماعت پر شواہد اور گواہوں کے بیان ریکارڈ کرے گا۔