سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا!
پرویز الہی بڑے گھاگ شاطر سمجھدار سیاستدان ہیں، آج سنہری موقع پر اپنی باڈی لینگوئیج سے انہوں نے بذریعہ میڈیا قصداً آن ریکارڈ پیغام دے دیا کہ وہ عمران خان کے اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے سے متفق نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ یہی مایوسی محمود خان کی باڈی لینگوئیج میں بھی واضح تھی
غریدہ فاروقی کے اس ٹویٹ پر مونس الٰہی نے غریدہ فاروقی کو جواب دیتے ہوئے “پھپھے کٹنی” کہہ دیا
جس پر عطاء تارڑ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے مونس الٰہی کو جواب دیا!!! تمیز کرو
خواتین سے بات کرنے کا سلیقہ نہیں آتا؟
تنقید نہیں برداشت تو کوئی اور کام کر لو، غصہ عمران کا، نکل کہیں اور رہا ہے
تمیز کرو۔ خواتین سے بات کرنے کا سلیقہ نہیں آتا؟ تنقید نہیں برداشت تو کوئی اور کام کر لو۔ غصہ عمران کا، نکل کہیں اور رہا ہے۔ کمائی جو رک رہی ہے، خوب پیسے بنا رہے ہو اور تحلیل کے بعد یہ کمائی رک جائے گی https://t.co/7gifrwGujc
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) December 17, 2022