سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف سے ان کی خواہش پر ملاقات ہوئی جو روایتی تھی،ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے اس سارے معاملے پر بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، ڈیم فنڈز کے بارے ان سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا گیا۔ پاکستان تو کیا پوری دنیا کو پانی اور صاف ہوا کی ضرورت ہے
نجی چینل سے کی گئی گفتگو میں سابق چیف جسٹس نے یہ بھی بتایا کہ جنرل ریٹائرڈ قمر باجوہ سے ملاقات ہوئی جو کہ ایک روایتی ملاقات تھی، سابق آرمی چیف کی خواہش پر ملاقات ہوئی تھی۔ قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ صرف آپ کی خدمات پر سراہنے کے لیے آپ کے پاس آیا ہوں
سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ر ثاقب نثار سے خصوصی ملاقات۔۔۔
رازونیاز کی گفتگو،،،بتایا قطر میں فٹ بال میچ دیکھنے گیا،غلط پارکنگ پر 1000 ریال جرمانہ ہوا،ڈیم فنڈ پر بھی ایک بار پھر تفصیل سے گفتگو ہوئی، جنرل باجوہ سے ملاقات سے متعلق بھی انکشافات ہوئے، جلد تمام تفصیلات وی لاگ میں دوں گا pic.twitter.com/qCgdlyoFnU— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) December 19, 2022
سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ابھی پانی سر سے گزرا نہیں، ملکی معیشت کو سہارا چاہیے۔ پاکستان کا ہر پیدا ہونے والا بچہ ایک لاکھ سے زائد کا مقروض ہوتا ہے۔ میں نے ججمنٹ میں کہا تھا کہ 2050 تک پاکستان کی آبادی 50 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔ آبادی کو کنٹرول کرنے کی بات کی تو مجھ پر فتوے لگنا شروع ہوگئے
سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جج کو مفاد، مصلحت اور خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ اگر جج میں یہ تین خصوصیات ہوں گی تو وہ کبھی بھی غلط فیصلہ نہیں کر سکتا۔
انہیں قطر میں ہونے والے جرمانے پر ثاقب نثار نے بتایا کہ قطر میں فیملی کے ساتھ فٹ بال میچ دیکھنے گئے تھے۔ ان کی گاڑی چند سیکنڈ کےلیے غلط رکی تو 1000 ریال جرمانہ ہو گیا۔