پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے پنجاب اسمبلی کا پرسوں21 دسمبر بدھ کو سہ پہر چار بجے ا اجلاس طلب کرلیا گیا
پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے 151 ارکان پنجاب اسمبلی کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی ہے
تحریک عدم اعتماد جمع ہونے پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے 21 دسمبر کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے جاری کردہ لیٹر میں کہا گیا ہے وزیر اعلیٰ ایوان کی اکثریت کا اعتماد کھو بیٹھے ہیں جس کیلئے ووٹنگ کروائی جائے