منڈی بہاوالدین(فیصل امیر حمزہ ) ملکوال کے قریب چاندنی چوک میں دیرینہ دشمنی پر کار سوار مسلح افراد نےفائرنگ کرکے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا کو قتل کردیا
مقتول قتل کیس کی پیشی کیلئے تحصیل کورٹس ملکوال جا رہے تھے ریسکیو ٹیموں نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کر دی گئیں
منڈی بہاوالدین کے تھانہ ملکوال کے علاقہ شمہاری کے ارشد گوندل اپنے بیٹے 25 سالہ علی قیس کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر تحصیل کورٹس ملکوال جا رہا تھےباپ بیٹا چاندنی چوک کے قریب پہنچے تو ان پر پیچھے سے آنے والی کار سوار افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی
فائرنگ کی زد میں آکر باپ بیٹا موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات میں واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے