ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تمام تقریبات کو فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی، صفائی ستھرائی، سٹیٹ لائٹس کو فکشنل کیا جا چکا ہے، میونسپل کارپوریشن گجرات اور تمام میونسپل کمیٹیوں میں کام کرنے والے سینٹری اسٹاف کو کرسمس کی خوشی میں اعزازیہ دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں کرسمس اور نئے سال کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمود اقبال گوندل ، سی ای او جلالپور جٹاں مشرف بیگ، محمد ارباب ایم او آر کھاریاں خالد ولید اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ مسیحی بھائیوں کی خوشیوں اور تقریبات میں افسران اپنی شرکت یقینی بنائیں، مسیحی بھائیوں کی عبادت گاہوں اور اطراف خصوصی صفائی کروائی جائے اور لائٹس کا بہترین انتظام کیا جائے، ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن گجرات اور میونسپل کمیٹیوں کے میسحی ملازمین کو تحائف اور مٹھائی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور تمام ملازمین کو خصوصی اعزایہ دیاجائے۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ تمام افسران میسحی بھائیوں کی خوشیوں میں انتظامات مکمل کرتے ہوئےشریک ہوں۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے ہدایت کی کہ تمام افسران اپنے اپنے دفاتر اور شہری اپنی املاک کی حفاظت کے لیے فائر سیفٹی آلات کی تنصیب یقینی بنائیں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کی روک تھام کے لئے ضروری انتظامات کو یقینی بنائیں۔شہری بجلی کو وائرنگ ، برقی آلات کا باقاعدگی سے معائنہ کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔