تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی نے سندس فاونڈیشن گجرات کا دورہ کیاسندس فاونڈیشن کی انتظامیہ نے انکا استقبال کیا
دورے کے دوران انہوں نے بعد ازاں انہوں نے سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا
ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ تھیلیسمیا کی روک تھام اور اس میں مبتلا بچوں کے علاج معالجہ کے لئے سندس فاونڈیشن کی کاوشیں قابل تحسین ہیں
سید غضنفر علی شاہ کا مزید کہنا تھا ماضی کی طرح گجرات پولیس مستقبل میں بھی معصوم بچوں کو اس جان لیوا مرض سے بچانے کے لئے خون کے عطیات کی صورت میں اپنا حصہ ڈالتی رہے گی