اپنی اننگز کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔کل رات سے بخار تھا، سو نہیں سکا، بیٹنگ میں بھی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، بیٹر سلمان آغا کا بیان۔۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری سکور کرنے والے سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ اپنی اننگز کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔
پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے درمیان کراچی میں پہلے ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن، قومی ٹیم کے بلّے باز سلمان علی آغا نے اپنے کیریئر کی پہلی انٹرنیشنل سینچری اسکور کی۔ سلمان آغا کا کہنا ہے اپنی سینچری بنانے کی خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا ۔ انکا کہنا تھا سنچری اسکور کرنے کے بعد خود میں مزید حوصلہ دیکھ رہا ہوں۔ خود پر یقین رکھتا ہوں امید ہے آگے بھی اپنی ٹیم کے لئے اچھا اسکور کرتا رہوں گا ۔
فیلڈنگ نہ کرنے کے حوالے سے سلمان آغا کا کہنا تھا کل را ت سے اُنھیں تیز بخار تھا جسکی وجہ سے پوری رات سو نہیں سکے اور چکّر آنے کی وجہ سے فیلڈنگ بھی نہیں کر پائے۔
اُمید ہے کل طبیعت بہتر ہوگی تو فیلڈنگ اور باؤلنگ دونوں کرسکوں گا ۔