رواں سال 58 صحافی پیشہ وارانہ فرائض ادا کرنےکے دوران مارے گئے دوسری جا نب گزشتہ 20 سالوں میں دنیا بھر میں 1700کےقریب صحافی ہلاک ہو چکے ہیں اور پاکستان 20سالوں میں صحافیوں کیلئےپانچواں خطرناک ترین ملک رہا۔صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرزکے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں سال میں صحافیوں کی اموات میں اضافہ ہوا۔
گزشتہ سال اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران 51 صحافی ہلاک ہوئے تھے۔ فروری میں روس کے حملے کے بعد سے یوکرین میں 8 صحافی مارے جا چکے ہیں۔گزشتہ20سالوں میں عراق، شام صحافیوں کیلئےخطرناک ترین ملک رہے، اس دوران جنگ زدہ علاقوں کے مقابلے میں پرامن علاقوں میں زیادہ صحافی مارے گئے جو جرائم اور بدعنوانی کی تحقیقات کر رہے تھے۔