سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کوصرف الزام تراشی آتی ہے، پریس کانفرنسزکرنےسےکسی کی بے گناہی ثابت نہیں ہوتی، برطانیہ اور امریکا، سعودی عرب ، یمن ،کویت ،کینیڈا سے لوگ علاج کیلئے سندھ آئے۔
ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا برطانیہ اور امریکا، سعودی عرب ، یمن ،کویت ،کینیڈا سے بھی لوگ سندھ علاج کیلئےآئے، جب گمبٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ ایسا ادارہ ہے جیسے جنگل میں منگل ، کےپی سے لوگ سندھ آکر عارضہ قلب اور جگرکاعلاج کرارہےہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا سندھ کےسیاسی لیڈرروزانہ الزام تراشی کی سیاست کرتے ہیں، سندھ اپوزیشن کی جانب سے روزتنقید کے نشتر چلائےجاتےہیں، وفاق حکومت کیا کررہی ہے یہ نہیں بتایاجاتا
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ وفاق اور 3صوبوں میں حکومت کے باوجود خود کو اپوزیشن سمجھتے ہیں، ہرپریس کانفرنس میں قوم کو پیغام دیا کہ یہ وقت متحد ہونے کا ہے
مرتضیٰ وہاب نے کہا میری سیاست مجھےغیراخلاقی اندازسے گفتگوکی اجازت نہیں دیتی، پی ٹی آئی سےکہتاہوں قوم دیکھ رہی ہےکہ آپ کیازبان استعمال کررہےہیں، محکمہ صحت سندھ کا 70فیصد نان ڈیولپمنٹ بجٹ پرخرچ ہوتاہے، ہم نے الزام تراشی سے گریز کیا اور حقائق پربات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ کےپی میں 7سال سے فرشتے،نیک لوگ حکومت کررہےہیں، کےپی میں کوئی ایک ادارہ بتائیں جواین آئی سی وی ڈی طرز پر ہو، پیپلزپارٹی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر یقین رکھتی ہے۔