انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب محمد عامر ذوالفقار خان کے ویژن کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر گجرات ڈاکٹر محمد اختر عباس کی زیر صدارت زاہد محمود گوندل شہید پولیس لائنز میں ڈی پی او منڈی بہائوالدین انور سعید کنگرا کے ہمراہ پولیس اجلاس کا انعقاد کیا
اجلاس میں ضلع کے ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز ،ایلیٹ فورس ،ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس کے افسران و اہلکاران نے کثیر تعداد میں شرکت کی
پولیس کے چاق و جوبند دستے نے سلامی پیش کی، یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی پولیس لائنز آمد پر شجر کاری کے حوالے سے پودا لگایا
ریجنل پولیس آفیسر گجرات ڈاکٹر محمد اختر عباس کا پولیس اجلاس کے دوران فورس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا پولیس اجلاس کے انعقاد کا مقصد سینئر افسران کا اپنے خیالات اور توقعات شیئر کرنا اور فورس کے مسائل کو جاننا اور حل کرنا ہے
آر پی او گجرات کا مزید کہنا تھاپولیس افسران اپنے محکمانہ یا ذاتی مسائل سے متعلق مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں ،فورس کی ویلفئیر کےلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں فورس کی ویلفئیر میری اولین ترجیحات میں شامل ہےپولیس افسران و اہلکاران جرائم کے خلاف زیر وٹالرینس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے موثر کار کردگی کا مظاہرہ کریں
ریجنل پولیس آفیسر گجرات ڈاکٹر محمد اختر عباس کا پولیس افسرا ن کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھانہ کی سطح پر مظلوم سائلین کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آئیں قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے کےلئے ہمہ وقت تیار رہیں،تھانہ کی سطح پر مظلوم،مجبور،غریب سائلین کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آئیں اور انہیں انصاف فراہم کریں
پولیس افسران و اہلکاران نے ٹرانسفرپوسٹنگ ،چھٹی،پنشن،ترقی و دیگر مسائل پیش کیے اور مختلف تجاویز پیش کیں آر پی او نے متعلقہ افسران کو مسائل کے بر وقت حل کےلئے ہدایات جاری کیں اچھی کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاران کو سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا