ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ منیر مسعود مارتھ کوریجنل پولیس آفیسر گجرات کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ،ڈپٹی انسپکٹر جنرل پنجاب کی جانب سے جا ری کر دہ نوٹیفیکیشن کے مطابق آر پی او گوجرانوالہ منیر مسعود مارتھ اب آر پی او گجرات ڈاکٹر اختر عباس کی جگہ ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے
واضح رہے کہ آر پی او گجرات ڈاکٹر اختر عباس بیرون ملک دورے پر جانے کی وجہ سے یہ چارج آر پی او گوجرانوالہ کودیا گیا ہے