سیالکوٹ۔(سب تک نیوز)اسسٹنٹ کمشنر پسرور سلمان ظفر نے غیر قانونی طور پر چلائی جانیوالی 2پٹرول ایجنسیوں کو سیل کر دیا ہے، پولیس نے مالکان کو گرفتار کر کے فوجداری کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر اے سی سلمان ظفر نے مختلف علاقوں میں اچانک چیکنگ کی اس دوران عدنان ولد محمد سلیم اور کامران ولد عابد دکان میں مشین لگا کر غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرتے پائے گئے جنہیں موقع سے گرفتا ر کرکے انکے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے جبکہ دونوں دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے