وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے وزیرآباد میں چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اپنے دور حکومت میں اس کارڈیالوجی منصوبے کو روکنے کی کوشش کی تھی ہم نے اسے چالو کر کے بہتر بنایا ہے اس کا مکمل خیال رکھ رہے ہیں اسے 500 بیڈز کا اسپتال بنانا میرا مشن ہے
کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں وزیراعلی کے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ میں 100 بیڈز کی گنجائش فوری طور پر بڑھا کر 200 کی جائے گی اور اس کے بعد اس میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 500 تک لیجایا جائے گا۔ ڈاکٹروں کی اچھی اور بڑی رہائش گاہوں کا انتظام کیا جائے گا
ملتان ہسپتال کو 1000 بیڈز تک لیجائیں گے۔ پی ٹی آئی عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔