گجرات بار الیکشن امیدوار برائے فنانس سیکرٹری مس مریم غضنفر ملک ایڈووکیٹ کی الیکشن کمپین میں تیزی وکلاء کی کثیر تعداد نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروا دی Adriod Law Mates گروپ نے اپنے صدر چوہدری عابد غیاث وڑائچ ایڈووکیٹ آف ہریہ والا کی سربراہی میں امیدوار برائے سیکرٹری فنانس گجرات بار سال 2023ء مس مریم غضنفرملک ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ووٹ اور سپورٹ کی یقین دہانی کروائی
وکلاء برادری نے عہد کیا کہ انشاء اللہ ہم مریم غضنفر ایڈووکیٹ کو فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر بھاری اکثریت کیساتھ کامیاب کروائیں گے اس موقع پر چوہدری عابد غیاث،چوہدری شہزاد احمد کھٹانہ، چوہدری وسیم ریاض، چوہدری سہیل امجد،سیٹھ محمد ابرار سندھو، چوہدری فخر زمان گورسی، محمد جاوید جمن، محمد قاسم،وسیم اسلم چوہان، مہر ندیم انور،مہر محمد سلیم، میڈم ساجدہ قمر،میمونہ انجم ایڈووکیٹیس بھی موجود تھے جنہوں نے مریم غضنفر کی کامیابی کے لئے شانہ بشانہ چلنے کا عہد کیا
نائلہ عاشق بٹ ایڈووکیٹ آف جلالپور جٹاں نے اپنی وکلاء دوستوں کی کثیر تعداد کے ہمراہ اور سید لاء چیمبر گجرات کی جانب سے جناب سید تفسیر حسین جعفری سینئر ایڈووکیٹ، علامہ محمد اکرم ایڈووکیٹ، ڈاکٹر محمد اقبال ایڈووکیٹ نے بمعہ تمام ایسوسی ایٹس کے ہمراہ امیدوار برائے سیکرٹری فنانس مریم غضنفر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ووٹ اور سپورٹ کی یقین دہانی کروائی اور عہد کیا کہ انشاء اللہ ہم مریم غضنفر ایڈووکیٹ کو فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر بھاری اکثریت کیساتھ کامیاب کروائیں گے اس موقع پروکلاء برادری کی بھاری تعداد موجود تھی جنہوں نے بھی مریم غضنفر کے لئے نیک خواہشات اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔